Home »
FOOD
» Frosted Chocolate Chips Brownies فروسٹڈ چاکلیٹ چپ براؤنیز
Frosted Chocolate Chips Brownies فروسٹڈ چاکلیٹ چپ براؤنیز
- (مکھن چار اونس (پگھلا ہوا
- چینی ایک کپ
- انڈے چار عدد
- چاکلیٹ سیرپ آدھا کپ
- ونیلا دو چائے کے چمچ
- میدہ ایک کپ
- چاکلیٹ چپ آدھا کپ
- (ڈرائی نٹس آدھا کپ (کٹے ہوئے
- :فروسٹنگ کے لئے
- چاکلیٹ چپ ایک کپ
- مکھن دو اونس
- کریم آدھا کپ
- لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
- آئسنگ شوگر دو کپ
مکھن اور چینی کو اچھی طرح بیٹ کرلیں یہاں تک کہ کریمی ہوجائے۔
پھر ایک ایک انڈہ شامل کرکے مکس کرتے جائیں۔
پھر چاکلیٹ سیرپ، ونیلا شامل کریں اور ساتھ ہی تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کرتے جائیں۔
پھر چاکلیٹ چپ اور ڈرائی نٹس شامل کرتے جائیں۔
اب اس بیٹر کو تیرہ بائی نو انچ کے پین میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پینتیس سے چالیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
اوون سے نکال کر وائر ریک پر ٹھنڈا کرلیں۔
فروسٹنگ کے لئے: چاکلیٹ چپ اور مکھن کو مائیکروویو میں پگھلا لیں اور مکس کرلیں یہاں تک کہ یہ نرم ہوجائے۔
اب اسے پانچ منٹ کے لئے ٹھنڈا ہونے دیں۔
پھر اس میں کریم اور لیموں کا رس شامل کردیں۔
اب آہستہ آہستہ آئسنگ شوگر ڈال کر مکس کرتے جائیں یہاں تک کہ اسموتھ ہوجائے۔
پھر فروسٹنگ براؤنی کے اوپر ڈال کر اسکوائر میں کاٹ لیں اور فریج میں رکھ دیں۔
0 comments:
Post a Comment