Home »
FOOD
» Oreo Peach Passion اوریو پیچ پیشن
Oreo Peach Passion اوریو پیچ پیشن
- :کرسٹ کے لئے
- (اوریو کوکیز ڈیرھ سے دو کپ (توڑے ہوئے
- مکھن چار اونس
- :فلنگ کے لئے
- آڑو ایک بڑا کین
- شوگر سیرپ ایک چوتھائی کپ
- کنڈینسڈ ملک ایک ٹن
- جیلیٹن دو کھانے کے چمچ
- (کریم تین سو گرام (پھینٹی ہوئی
- چاکلیٹ کدو کش یا چاکلیٹ چپس آدھا کپ
بیس کے لیے: اوریو کوکیز کو مکھن کے ساتھ مکس کریں اور ایک پیالے میں ڈال کر آہستہ سے دبائیں اور فریزر میں تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
فلنگ کے لیے: آڑوؤں میں سے آدھے آڑوؤں کو شوگر سیرپ کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
باقی بچے آڑوؤں کو باریک کاٹ لیں۔
جیلیٹن کو ایک چوتھائی کپ پانی میں حل کرلیں۔
اب حل کی ہوئی جیلیٹن کو بلینڈ کئے ہوئے آڑوؤں میں شامل کریں اور کریم ڈال دیں۔
پھر اسے بسکٹ بیس کے اوپر ڈال کر سیٹ ہونے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ وہ جم جائے۔
اوپر باریک کٹے ہوئے آڑوؤں کے کیوبز ڈالیں۔
آخر میں چاکلیٹ چپس یا کدوکش چاکلیٹ سے گارنش کرکے ٹھنڈا سرو کریں
0 comments:
Post a Comment